برطانوی امتحانی بورڈ نے جی سی ایس ای اور اے لیول میں اے آئی مضمون متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
برطانوی امتحانی بورڈ لرننگ ریسورس نیٹ ورک (ایل آر این) بین الاقوامی GCSE اور A لیول کی سطح پر مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹلیجنس) کے مضمون کو باضابطہ طور پر متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا امتحانی بورڈ بن گیا ہے۔
لرننگ ریسورس نیٹ ورک دنیا بھر میں منظور شدہ اسکولوں اور مراکز کے ذریعے 14 سے 19 سال کی عمر کے طلباء کو اب آرٹیفیشل انٹلیجنس کی تعلیم فراہم کرے گا۔
ایل آر این کے چیف ایگزیکٹو پاکستانی نژاد ڈاکٹر محمد زوہیب طارق نے کہا کہ قابلیت کو سیکھنے والوں کو اے آئی تصورات، ایپلی کیشنز اور اخلاقی تحفظات کی سمجھ سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اے آئی علمی وژن میں روایتی مضامین جیسے ریاضی یا طبیعیات کے برابر ہے اور بین الاقوامی سطح پر دستیاب ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ جو اے آئی کی تعلیم میں قیادت کر رہا ہے۔
مصنوعی ذہانت میں دنیا کی پہلے مکمل اسکول کی اہلیت کا آغاز کر کے، ہم ایک عالمی معیار قائم کر رہے ہیں اور ہر جگہ کے طلباء کو اے آئی سے چلنے والے مستقبل کےلیے مضبوط تعلیمی بنیادیں بنانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی بی سی سی نے کیمبرج اور ایڈ کسل کے بعد اس تیسرے برطانوی بورڈ ایل آر این کو پاکستان میں GCSE اور A لیول کے امتحان لینے کی اجازت دی تھی اور اب تک پاکستان میں 50 سے زائد تعلیمی ادارے ایل آر این سے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اے ا ئی
پڑھیں:
نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب مخصوص یونین کونسل کے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔
 
 اندراج کے بعد اپنی شادی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر نادرا نے یہ سہولت پنجاب کے تین ضلعوں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں شہریوں کو دی ہے۔ چکوال کی 71، جہلم کی 44 اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اب اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت استفادہ کر سکتے ہیں۔ نادرا کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار پاکستان کے تمام شہریوں کو حاصل ہو جائے گی۔