دنیا نے ایمرجنگ پاکستان کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان نے معیشت میں بازی پلٹ دی اور دنیا نے ایمرجنگ پاکستان کا اعتراف کرلیا جس پر عالمی اور مقامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیز نے بھی مہر ثبت کردی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور قومی نجی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی معاشی میدان میں بہتری کا اعتراف کرلیا ۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ مضبوط اصلاحات کے ساتھ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اسی طرح آئی ایف سی نے رپورٹ کیا کہ پاکستان میں طویل المدتی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی نے کہا کہ ہر سال دو ارب ڈالر پاکستان کو دیں گے۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے معاشی بہتری پر پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر بی پازیٹو کی، موڈیز نے بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری پر پاکستان کا آؤٹ لک مثبت کیا۔
اپسوس کے سروے میں بتایا گیا کہ صارفین کا اعتماد اور توقعات کا انڈیکس 6 سال کی بلند سطح پر ہے، پی ڈبلو سی نے کہا کہ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹوز کی ملکی ترقی کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پی ڈبلیو سی کے مطابق49 فیصد سے بڑھ کر 85 چیف ایگزیکٹوز ملکی ترقی کے حوالے سے پرامید ہیں۔
او آئی سی سی آئی نے بتایا کہ بزنسں کانفیڈنس انڈیکس میں بڑا جمپ آیا جو 5 سے بڑھ کر 11 فیصد ہوگیا ہے، گیلپ سروے میں بتایا گیا کہ پاکستانی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کے اشارے واضح ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور نیدرلینڈز نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزیر خزانہ اور ڈچ سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں فریقوں نے تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں نئی شراکت داریوں کے امکانات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈچ سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 50 ڈچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈچ ترقی و مالیاتی ادارہ (ایف ایم او) بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لیے معاونت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں فروغ حاصل ہوا ہے۔ اقتصادی اصلاحات کے بعد پاکستانی معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے، جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ کر کے معیشت کے مضبوط ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔