چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر ڈاکٹر ماعین اے ایم خیریسات نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اردن کے سفیر کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جسمیں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اردن کے سفیر نے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے لئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
اردن کے سفیر نے پاکستان اور اردن کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کی ترقی ، خوشحالی اور خوبصورتی میں انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اردن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور اردن کے دارلحکومت عمان کو 1998 میں جڑواں شہر قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نیدونوں شہروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لئے اردن کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے بردرانہ ملک ادرن کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے اردن کی طرف سے اسلام آباد کی ترقی،خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے میں اردن کے تعاون کے عزم کو سراہا اور کہا کہ سی ڈی اے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن، تزئین و آرائش اور شاپنگ مال کی تعمیر کے حوالے نہ صرف مناسب منصوبہ بندی کررہا ہے بلکہ جلد ہی ڈپلومیٹک انکلیو کی اپلفٹ اور تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے لینڈ اسکیپنگ کے معروف ماہرین کی نہ صرف خدمات حاصل کی جا رہی ہیں بلکہ ڈپلومیٹک انکلیو کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید ترقی اور خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا۔
اردن کے سفیر نے اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے قیام کے دوران اسلام کی ترقی، اور خوبصورتی، ڈیزائین، ماسٹر پلاننگ کو سرا ہتے ہیں بلکہ اسلام آباد کا مسوسم بھی ماحول دوست اور انتہائی خوشگوار ہے ۔انہوں نے سی ڈی اے کی طرف سے ڈپلومیٹک انکلیو کی ترقی، خوبصورتی اور شاپنگ مالز کی تعمیر کے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات میں اردن کے دارلحکومت عمان اور پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کو ایک جدید اور بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کیلئے انتہائی پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر سطح پر بین الاقوامی تعاون کو ترجیح دی جائے گی۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے سووینئرز پیش کئے گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا عالمی گینگ پکڑا گیا پاکستان میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا عالمی گینگ پکڑا گیا پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان بھارت کا شہریوں کو نشانہ بنانا، پانی روکنا امن کیلئے خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبندCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اردن کے سفیر نے کے دارلحکومت اسلام آباد کے درمیان نے کہا کہ کو سراہا انہوں نے کی ترقی
پڑھیں:
محکمہ ایکسائز اسلام آباد کا فینسی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
محکمہ ایکسائز اسلام آباد کی جانب سے ڈائریکٹر ایکسائز کی نگرانی میں شہر کے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران 5 ناکوں پر چیکنگ کی گئی، جس میں مجموعی طور پر 143 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران غیر نمونہ نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 9 لاکھ 54 ہزار 900 روپے کی ٹوکن ٹیکس ریکوری بھی کی گئی۔ حکام کے مطابق یہ مہم شہریوں کو قانون کی پاسداری کا پابند بنانے اور غیر قانونی رجحانات کی حوصلہ شکنی کے لیے جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائزعرفان میمن نے فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور آئندہ دنوں میں کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان میمن غیر قانونی نمبر پلیٹس فینسی