روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنر محترمہ فاتو ہریریمانا نے آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصا اسلام آباد شہر کی ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور سیاحت کے فروغ کے سلسلہ میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں پائیدار شہری ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا کو سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی، خصوصا مکمل ہونے والے اہم ترقیاتی منصوبوں اور اسلام آباد میں جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک جدید، جامع اور ماحول دوست شہر میں تبدیل کرنے کے سلسلہ میں سی ڈی اے کا ویژن بھی شامل ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی ڈی اے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ لفٹنگ اور اسلام آباد میں سفاری پارک کے قیام کیلئے کاوشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے سفاری پارک کے منصوبہ پر کام کررہا ہے تاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی کی وجہ سے مستقبل میں اس کو سیاحت کا بہترین مرکز بنانے میں مدد مل سکے گی تاکہ شہریوں اور سیاحوں کیلئے تفریحی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد اور روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کے درمیان “سسٹر سٹی” تعلقات قائم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ جس سے عوامی رابطوں، ثقافتی تبادلے اور بلدیاتی انتظام، شہری تجدید اور سبز شہری حل جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلہ میں روانڈا کے تجربہ سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں اسلام آباد کو خوبصورت بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اسلام کی تعمیر و ترقی اور ماحول دوست پودے لگانے کے عمل کو سراہا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے میں روانڈا کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ہائی کمشنر نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی کے انتظام کے تجربے سے سیکھنے میں بھی روانڈا کی دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں فریقوں نے اسمارٹ سٹی ، سیاحت کی ترقی اور تعمیر کے شعبوں میں مہارت کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں روانڈا اور پاکستان کے درمیان عوامی روابط کو مضبوط بنانے اور اداراتی تعلقات استوار کرنے کا مشترکہ عزم ظاہر کیا گیا۔ اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے دوستی کی علامت کے طور پر روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا کو ایک سووینیر پیش کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرپا شراکت داری کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام باہمی احترام پر مبنی بین الاقوامی تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اسلام آباد اور روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات مزید روشن اور مستحکم ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر اسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن بارشوں سے اموات 242 تک جاپہنچیں، مون سون کا حالیہ اسپیل 25 جولائی تک جاری رہے گا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: روانڈا کی ہائی کمشنر چیئرمین سی ڈی اے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تعاون کو

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان کی جانب سے منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریبات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور سعودی وزیر برائے معیشت و منصوبہ بندی فیصل فاضل الابراہیم کی ملاقات ہوئی۔دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور پائیدار امن، مشترکہ خوشحالی اور علاقائی ہم آہنگی کے وژن کی توثیق کی گئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوراک، صنعت، معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تکنیکی اشتراک اور اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال