اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف پروگرام کے تحت نافذ کیے جانے والے نیشنل فسکل پیکٹ (NFP) پر عملدرآمد کے لیے چاروں صوبوں کو اپنی کابینہ اور صوبائی اسمبلیوں سے منظوری لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ وہ یکم جولائی 2025 سے تمام اقسام کی سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) وصول کر سکیں اور منفی فہرست (Negative List) نوٹیفائی کر سکیں۔اس وقت سروسز پر جی ایس ٹی ایک مثبت فہرست (Positive List) کی بنیاد پر وصول کیا جا رہا ہے، مگر آئندہ مالی سال کے بجٹ سے اس نظام کو تبدیل کرتے ہوئے مثبت فہرست کی جگہ منفی فہرست کا نظام نافذ کیا جائے گا۔اسلام آباد کی حدود (ICT) میں جی ایس ٹی برائے سروسز کا نفاذ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دائرہ اختیار میں ہو گا۔آئینِ پاکستان 1973 کے تحت، اشیاء پر جی ایس ٹی وفاقی حکومت کا اختیار ہے جبکہ سروسز پر جی ایس ٹی صوبائی حکومتوں کا دائرہ اختیار ہے۔آئندہ بجٹ 2025-26 سے صرف وہی سروسز جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر ہوں گی جنہیں منفی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جی ایس ٹی

پڑھیں:

پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس کا 58واں اجلاس7 نومبر 2025 بروز جمعہ کو لاہور میں ہوگا۔

ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کانگریس سیشن سے قبل ہوگا، جبکہ کانگریس کا اجلاس سہ پہر 3 بجے آواری ایکسپریس ہوٹل، مین بولیوارڈ گلبرگ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کریں گے۔

اجلاس میں 57ویں پی ایچ ایف کانگریس کے منٹس کی توثیق اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی کی 25 اگست 2024 تا 6 نومبر 2025 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں کلبز کی اسکروٹنی اور آئندہ چار سالہ مدت (2026-2030) کے لیے پی ایچ ایف انتخابات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قدرت سے ربط رکھنے والے سرفہرست ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری
  • ریاست نئے مالیاتی معاہدے کی کھوج میں
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
  • کشمیر:بے اختیار عوامی حکومت کے ایک سال
  • پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
  • سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • پاکستان کی نیہا منکانی ٹائم میگزین کی ’100 کلائمیٹ‘ فہرست میں شامل
  • کوئٹہ، امن و امان کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروسز 24 گھنٹوں کیلیے بند