Express News:
2025-07-23@15:50:58 GMT

چھاتی کے سرطان کی نئی دوا کے حوصلہ افزا نتائج

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک دوا میں چھاتی کے سرطان کی رسولیوں کو بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ صلاحیت کیموتھراپی کی ضرورت کو ممکنہ طور پر مؤخر کر سکتی ہے۔

سیرینا-6 ٹرائل میں معلوم ہوا ہے کہ کیمیزیسٹرنٹ کینسر کے خلیوں کو ہارمونز کا استعمال کر کے بڑھنے سے روکنے میں مؤثر ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ عالمی سطح پر یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کی مزاحمت کی جلدی نشان دہی مریضوں کے لیے بہت اہم ہو سکتی ہے۔

تحقیق میں ایسے مریضوں پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں HER2-منفی بریسٹ کینسر مثبت تھا، جو کہ مجموعی طور پر تقریباً 70 فی صد کیسز کا سبب ہوتا ہے۔ HER2-منفی کا مطلب ہوتا ہے کہ چھاتی میں موجد کینسر کے خلیوں میں وافر مقدار میں HER2 پروٹین موجود نہیں ہے۔

ٹرائل کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ مریض جن کا علاج کیمیزیسٹرنٹ سے کیا گیا ان میں معیاری تھراپیز سے گزرنے والے مریضوں کے مقابلے میں کینسر کی نمو میں 56 فی صد کمی واقع ہوئی تھی۔

ڈاکٹروں نے مریضوں کے خون کے ٹیسٹ کو استعمال کرتے ہوئے کینسر کے ڈی این اے میں تبدیلیوں کی نشان دہی کی، جس سے موجودہ علاجوں کی ممکنہ ناکامی کا اشارہ ملتا ہے۔

ایک پروفیسر نے اس دوا کو چھاتی کے سرطان کے علاج میں ایک اہم لمحہ قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی:

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، ایمان ہاشمی بنت شجاعت علی رول نمبر 2044 نے 988 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ شانزہ نایاب بنت محمد عامر رول نمبر 2135 نے 980 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبہ سیدہ فاریہ بنت سید احسن رشید رول نمبر 995539 نے ٹوٹل 1100میں سے 960 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، دیواہائیر سیکنڈری اسکول کی ہی طالبہ بریرا  اسلام بنت شوکت اسلام رانا رول نمبر 995533 نے 925 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ IDA-RIEU   اسکول اینڈ کالج فار دی ڈیف کی طالبہ ایمان الشمس بنت شمس الحق رول نمبر 995502 نے 920 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 198طالبات نے رجسٹریشن حاصل کی، 189 طالبات امتحانات میں شریک ہوئیں جس میں سے 112طالبات کامیاب ہوئیں اس طرح کامیابی کا تناسب 59.26 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 9 طالبات اے ون گریڈ، 24اے گریڈ، 30 بی گریڈ، 31سی گریڈاور 18ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولرگروپ) کے امتحانات میں 116 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 114امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 103امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 90.35 فیصد رہا۔

ان امتحانات میں 19 امیدوار اے ون گریڈ، 55اے گریڈ، 27 بی گریڈاور 2امیدوار سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ  www.biek.edu.pk  پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
  • شاہ محمود قریشی شیر پاؤ پل کیس میں بری، مقدمے کے دوران کب کیا ہوتا رہا؟
  • کراچی: بارہویں ہوم اکنامکس اور آرٹس ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
  • پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی بحالی، کب کیا ہوتا رہا؟
  • رنگوں کی کاریگری: صحت اور سکون کے لیے کون سا رنگ بہترین ثابت ہوتا ہے؟
  • لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا 
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا