اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان، موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سکرنڈ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ساہیوال 26، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، نور پور تھل 02، راولپنڈی (چکلالہ 01)، جہلم، مری، سیالکوٹ سٹی 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 11، دیر 01، کاکول 05، مالم جبہ 06، گلگت بلتستان: بگروٹ 07، استور 06، بونجی 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 07، راولاکوٹ 02، مظفر آباد (شہر اور ایئرپورٹ 01)، سندھ: سکرنڈمیں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی 48 دادو 47، تربت 46، جیکب آباد 44 موہنجو، دڑو 44 خیرپور، نواب شاہ اور روہڑی میں43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع گلگت بلتستان اسلام ا باد علاقوں میں تیز ہواو ں
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
اسلام آباد:ہائیکورٹ نے جاری اشتہار کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) میں نئی بھرتیوں پر عملدرآمد سے روک دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ اسامیوں کی بھرتی کے لیے جاری کیے گئے اشتہار پر مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک عملدرآمد معطل رہے گا۔ جسٹس محمد اعظم خان نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی دور کر دیے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت درخواست کے میرٹ پر دیے بغیر متفرق درخواست کو منظور کررہی ہے۔ عدالت نے اشتہار پر عملدرآمد روکنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے اسے نمٹا دیا، جبکہ مرکزی کیس کی سماعت کے لیے 22 اگست کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔
واضح رہے کہ اے این ایف کے کانسٹیبل محمد شفیق خان نے اپنے وکیل محمد علی رضا کے ذریعے اسامیوں کے اشتہار کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ قانون اور ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے اے این ایف میں ایک ہی عہدے پر خدمات انجام دے رہا ہے، لیکن اسے کوئی ترقی نہیں دی گئی۔ اس نے بتایا کہ محکمہ کے 665 کانسٹیبلز کی سینیارٹی فہرست میں اس کا نمبر 232 ہے، اس کے باوجود محکمانہ ترقی کا حق نظر انداز کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلائے بغیر نئی براہِ راست بھرتیوں کا اشتہار جاری کرنا غیر قانونی ہے۔ مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے این ایف کے سروس رولز کے تحت پہلے سے موجود ملازمین کی ترقی کا حق ختم کرکے براہِ راست بھرتیوں کا اشتہار دیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دیگر اداروں سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کی غیر قانونی انٹری روک کر سویلین ملازمین کا سروس اسٹرکچر بحال کیا جائے۔ عدالت اے این ایف کا جاری کردہ حالیہ بھرتیوں کا اشتہار غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کرے اور تمام خالی اسامیوں پر محکمانہ ترقیوں کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی فوری تشکیل دینے کا حکم جاری کرے۔