بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سے بجٹ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بذرائع کے حوالے سے بتایاکہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہےکہ آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تمام طے شدہ شرائط پر عملدرآمدکیا جائے، صوبائی حکومتیں اخراجات کم کرنےکے اقدامات کی تحریری ضمانت دیں اور صوبائی حکومتیں بجٹ میں کاروبارکا ماحول بہتر بنانے کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔
آئی ایم ایف نے اپنے مطالبے میں کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں بجلی اورگیس پرکوئی سبسڈی فراہم نہ کریں جب کہ صوبائی حکومتوں کو رائٹ سائزنگ کرکے نئی ملازمتوں پرپابندی عائدکرنا ہوگی۔
مطالبے میں مزید کہا گیا ہےکہ طےکردہ اہداف پرپارلیمنٹ میں موجودجماعتوں کو اعتماد میں لےکر ان کا حصول یقینی بنایا جائے، طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے صوبے بجٹ کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ بجلی،گیس چوری اور اسمگلنگ روکنےکیلئے وفاق اور صوبے مل کر عملی اقدامات کریں، صوبے زرعی آمدن اور خدمات پر ٹیکس وصولی کے لیے لائحہ عمل کو بجٹ کا حصہ بنائیں۔
اظہر محمود کو ٹیم مینجمنٹ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حیران کُن وجہ سامنے آ گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
ضرورت پڑی تو ایران کو پھر نشانہ بنائیں گے، امریکی صدر نے بڑی دھمکی دیدی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ایران کے جوہری مراکز پر دوبارہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ وارننگ انہوں نے پیر کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پوسٹ میں دی۔
ٹرمپ کا بیان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس انٹرویو کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا، اگرچہ گزشتہ ماہ امریکی بمباری سے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’جی ہاں، جیسا کہ میں نے کہا تھا، انہیں شدید نقصان پہنچا ہے، اور اگر ضرورت ہوئی تو ہم دوبارہ ایسا کریں گے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ22 جون کو امریکی فضائی حملوں میں ایران کے 3 اہم افزودگی مراکز فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا گیا تھا، یہ کارروائی اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ تنازع کے دوران کی گئی تھی۔
اگرچہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں، تاہم بعد ازاں ایک امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی پروگرام کو صرف چند ماہ کے لیے مؤخر کیا جا سکا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ کو قطعی طور پر غلط قرار دیا۔
Post Views: 3