شفافیت کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت کےالیکٹرک نے ایک خصوصی مائیکرو سائٹ لانچ کی ہے جس کے ذریعے اس کے نیٹ ورک سے منسلک صارفین اپنے علاقے کی بجلی کی صورتحال اور نقصانات کے پروفائل کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ پورٹل صارفین کو ان کے علاقے کے پاور پروفائل کے بارے میں بروقت اور حقیقی معلومات فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ بہتر طور پر آگاہ رہیں اور بجلی کی ترسیل پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو سمجھ سکیں۔
صارفین اپنا کےالیکٹرک اکاؤنٹ نمبر درج کر کے جان سکتے ہیں کہ ان کا علاقہ بجلی کی فراہمی کے اعتبار سے کہاں کھڑا ہے، جس سے وہ بہتری کے لیے باخبر اقدامات اُٹھا سکتے ہیں۔
کےالیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ “یہ قدم آگاہی اور اجتماعی ذمہ داری کے رویے کو فروغ دینے کی ہماری مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے، ہمارا مقصد صارفین کو معلومات کی رسائی دینا ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ بروقت بلوں کی ادائیگی اور بجلی چوری میں کمی کس طرح محلوں کے لیے بجلی کی فراہمی کو بہتر بنا سکتی ہے، یہ عمل عوام کو مکمل معلومات سے باخبر رکھنے کا ذریعہ ہے۔”
ترجمان نے بتایا کہ کےالیکٹرک کے فیڈر نیٹ ورک کا 70 فیصد حصہ اب لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جو ذمہ دارانہ استعمال اور بروقت ادائیگیوں کے مثبت نتائج کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نجکاری کے وقت یہ شرح صرف 6.

6 فیصد تھی، باقی علاقوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمارا زمینی عملہ بھرپور طریقے سے سرگرم ہے۔
یہ پلیٹ فارم صارفین کو بجلی چوری کے قانونی نتائج سے بھی آگاہ کرتا ہے اور انھیں [email protected] کے ذریعے گمنام رپورٹنگ کے طریقے سے بھی آگاہی فراہم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ، یہ رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے کہ علاقے کے رہائشی بل کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دے کر فیڈر کی کارکردگی کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔
کےالیکٹرک تمام صارفین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس پورٹل کو ضرور استعمال کریں اور اپنے علاقے کے ترسیلی نظام کے استحکام کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔ مائیکرو سائٹ کا لنک:
https://www.ke.com.pk/customer-services/know-your-area-status/

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سکتے ہیں کرتا ہے بجلی کی

پڑھیں:

عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم
  • آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ