پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد اب واشنگٹن پہنچ گیا ہے۔ بھارت کے اس اعلیٰ سطح وفد کی قیادت سینئر سیاستدان ششی تھرور کر رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے اس وفد پر بھارتی صارفین ہی تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ وفد میں شامل افراد کی گانا گانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے اس پر بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندے دنیا بھر میں سرکاری چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں اور اپنی ساکھ بہتر کے بجائے وفد گانے گا رہا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں پر نوٹنکی ہو رہی ہے۔

This is the nautanki happening on tax-payers money.


Shameless!???? pic.twitter.com/XM5arpsvjc

— Manish RJ (@mrjethwani_) June 4, 2025

کارتک چوہدری لکھتے ہیں کہ انہیں پہلگام واقعے میں مرنے والوں کے ساتھ کچھ ہمدردی ہونی چاہیے۔

Should have some empathy for those who died ????????

— KARTIK CHAUDHARY (@kartik_chau) June 4, 2025

ایک ایکس صارف کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پہلگام میں ہونے والے واقعے کا جشن منا رہے ہیں، اسی بہانے ان کا ورلڈ ٹور بھی ہو گیا ہے۔

Yeah Phalgam ko celebrate kar rahay hein…… world tour ho gaya iss behnay

— John Gabriel (@johngabriell1) June 4, 2025

جہاں بھارتی صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں پاکستانی صارفین نے بھی بھارتی وفد کا مذاق اڑایا۔ اظہر محمد خان نے لکھا کہ 26 سیاح بیویوں کے سامنے مار دیے گئے، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے کئی جنگی طیارے گر چکے، ٹرمپ نے کشمیر پر بھارت کی ’دو طرفہ‘ پالیسی کو مٹی میں ملا دیا۔ مگر ششی تھرور اور ان کا وفد تو سیر و تفریح کے لیے نکلے ہوئے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

چھببیس سیاح بیویوں کے سامنے مار دیے گئے، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے کئی جنگی طیارے گر چکے، ٹرمپ نے کشمیر پر بھارت کی “دو طرفہ” پالیسی کو مٹی میں ملا دیا۔ مگر ششی تھرور اور ان کا وفد تو سیر و تفریح کے لیے نکلے ہوۓ ہیں, جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو ????pic.twitter.com/nQGvmsbzW7

— Azhar M Khan (@AzharMKhan3) June 4, 2025

اینکر کرن ناز نے لکھا کہ انڈین وفد ڈپلومیٹک ٹرپ کو بھی بالی ووڈ فلم سمجھ کر ہی گیا تھا۔ جیسے فلموں میں ان کے ہیرو دنیا فتح کرتے ہیں یہ بھی یہی سوچ کر اپنا جھوٹ بیچنے گئے تھے، فلم تو بری طرح پٹ گئی۔ سامعین و ناظرین کو گانوں اور ڈانس سے لبھایا جارہا ہے۔ را فنڈنگ سے پاکستان مخالف فلمز بنائی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے پیسوں سے یہ ناچنے گانے کے لیے دورے کررہے ہیں۔ یہ ٹرپ انڈین عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہورہا ہے۔ وہی ٹیکس جس سے جنگی جہاز رافیل خریدے تھے۔ وہی جہاز جو پاکستان نے گرائے ہیں۔6 nil کی اتنی خوشی۔ ویسے ششی تھرور نہ اچھا جھوٹ بیچ پاتے ہیں نہ گا پاتے ہیں۔

انڈین ڈیلیگیشن ڈپلومیٹک ٹرپ کو بھی بالی ووڈ فلم سمجھ کر ہی گیا تھا۔جیسے فلموں میں انکے ہیرو دنیا فتح کرتے ہیں یہ بھی یہی سوچ کر اپنا جھوٹ بیچنے گئے تھے۔فلم تو بری طرح پٹ گئی۔سامعین و ناظرین کو گانوں اور ڈانس سے لبھایاجارہا ہے۔را فنڈنگ سے پاکستان مخالف فلمز بنائی جاتی ہیں۔عوام کے… pic.twitter.com/T5stW2Rxxr

— Kiran Naz (@kirannaz_KN) June 5, 2025

صحافی حامد میر نے لکھا کہ بھارت میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ششی تھرور پہلگام حملے میں مارے جانے والے بے گناہوں کا مقدمہ لڑنے امریکہ گئے تھے لیکن وہ تو وہاں گانے بجانے میں مصروف ہیں میرا سوال یہ ہے ان کا گانا سننے والوں میں اسدالدین اویسی بھی تشریف فرما ہیں کیا انہوں نے صرف گانا سنا یا خود بھی کچھ گایا؟

بھارت میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ششی تھرور پہلگام حملے میں مارے جانے والے بے گناہوں کا مقدمہ لڑنے امریکہ گئے تھے لیکن وہ تو وہاں گانے بجانے میں مصروف ہیں میرا سوال یہ ہے انکا گانا سننے والوں میں اسدالدیں اویسی بھی تشریف فرما ہیں کیا انہوں نے صرف گانا سنا یا خود بھی کچھ گایا ؟؟؟ pic.twitter.com/2gcxpEWNvU

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) June 5, 2025

واضح رہے کہ اس سے قبل وفد میں شامل خاتون اپنے دورے کے دوران گانا گاتی نظر آئیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ پہلگام میں نشانہ بننے والوں کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں یا گانا گانے۔ کئی بھارتی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بین الاقوامی سطح پر ساکھ ختم ہو جائیگی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی وفد بھارتی وفد کے دورے پہلگام حملہ ششی تھرور

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی وفد بھارتی وفد کے دورے پہلگام حملہ ششی تھرور بھارتی صارفین تنقید کرتے ششی تھرور پر بھارت بھارت کے گئے تھے لکھا کہ رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی صحافی رویش کمار نے اپنے ہی میڈیا کے معروف اینکر ارنب گوسوامی کو نشانے پر رکھ لیا۔

رویش کمار نے ارنب گوسوامی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انہیں دہرا معیار رکھنے والا قرا ر دے دیا۔

رویش کمار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلانے والے اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا، لیکن مودی حکومت کا نام لینے یا اس پر تنقید کرنے کی جرات نہ کی۔

Ravish Kumar brutally roasted Arnab Guswami and BJP Govt for India Pakistan match , Must watch ???????? pic.twitter.com/m2FWJFmuQG

— Adv. Strange Tyagi (@strrrange_dr5) September 16, 2025

انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی سابق کھلاڑیوں پر ایسے برسا جیسے آسمان گرا دے گا، مگر حکومت کے معاملے پر خاموش رہا۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ اگر دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ پر شدید تنقید کے بعد میزبان عائشہ عمر بھی بول پڑیں
  • بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی گانا کاپی کرلیا
  • ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
  • ’’یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘ رویش کمار نے ارنب گوسوامی کا پردہ چاک کر دیا
  • ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ عمر کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو ‘لازوال عشق’ پر صارفین پھٹ پڑے
  • کیا آئی سی سی غزہ پر کسی کپتان کا بیان برداشت کرپائے گا؟ بھارتی صحافی پہلگام کے ذکر پر برس پڑے
  • پہلگام کی طرح کیا غزہ پر کسی کپتان کا بیان آئی سی سی پرداشت کرپائے گی؟
  • ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا: دبئی میں بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم پر تنقید