Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:10:48 GMT

عید قرباں کی تیاری، سبزیاں سستی ہوئیں یا مہنگی؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

عید قرباں کی تیاری، سبزیاں سستی ہوئیں یا مہنگی؟

عید قرباں میں اب صرف چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور ملک بھر میں عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ایک طرف جہاں مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش ہے، وہیں دوسری جانب سبزی منڈیاں بھی خریداروں سے بھری نظر آ رہی ہیں، عید قرباں کو بجا طور پر پکوانوں کی عید کہا جاتا ہے، کیونکہ اس موقع پر ہر گھر میں انواع و اقسام کے لذیز کھانے تیار کیے جاتے ہیں، جن کی تیاری میں آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن اور سبز مرچ جیسے بنیادی اجزا درکار ہوتے ہیں۔

عموماً عید قرباں کے موقع پر منڈیوں میں بڑھتے رش کے ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے مہنگائی کا شور بھی سنائی دیتا ہے، ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ عید سے عین قبل کھانوں کے ان بنیادی اجزا کی، جنہیں سبزیوں کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے، قیمتیں کیا ہیں اور ان میں کتنا اتار چڑھاؤ آیا ہے؟

نجی خبررساں ادارے نے اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 20 مئی یعنی دو ہفتے قبل کے نرخوں کا 4 جون کے موجودہ قیمتوں سے موازنہ کیا ہے تاکہ منڈی میں قیمتوں کے رجحان کو واضح کیا جا سکے۔

آلو: اسلام آباد منڈی ریٹس کے مطابق 20 مئی کو آلو 48 سے 53 روپے فی کلو دستیاب تھا، جبکہ 4 جون 2025 کو آلو منڈی میں تقریبا 57 روپے فی کلو فروخت ہوا، یعنی تقریباً 15 دنوں میں آلو کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

پیاز: منڈی میں 20 مئی 2025 کو پیاز کا ریٹ 33 سے 35 روپے فی کلو تھا، جو 4 جون کو بھی تقریباً 35 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا، اس موازنے سے ثابت ہوتا ہے کہ پیاز کی قیمت تقریباً مستحکم رہی ہے، یا بہت معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ٹماٹر: 20  مئی اور 4 جون کو ٹماٹر کی قیمت 33 سے 38 روپے فی کلو تھی، یعنی ٹماٹر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

دیسی لہسن:4  جون کو دیسی لہسن 150 سے 157 روپے فی کلو میں فروخت ہوا، جبکہ 20 مئی کو دیسی لہسن 150 سے 169 روپے فی کلو پر تھا، یعنی 15 دنوں میں دیسی لہسن کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کمی ہوئی۔

چائنیز لہسن: 4 جون کو چائنیز لہسن 253 سے 275 روپے فی کلو فروخت ہوا، جبکہ اس سے قبل گزشتہ مہینے کی 20 تاریخ تک چائنیز لہسن 340 سے 360 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتا رہا، یعنی ان 2 ہفتوں کے دوران چائنیز لہسن کی قیمت میں تقریبا 85 سے 87 روپے فی کلو تک کمی ہوئی۔

ادرک: 4 جون کو ادرک تقریباً 580 روپے فی کلو رہی، جبکہ 20 مئی کو ادرک تقریباً 577 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا۔ یعنی ادرک کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔

سبز مرچ: 4 جون کو سبز مرچ 85 سے 93 روپے فی کلو دستیاب تھی، جبکہ 20 مئی کو منڈی میں سبز مرچ تقریباً 103 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی، دوسرے لفظوں میں کہا جاسکتا ہے کہ سبز مرچ کی قیمت میں تقریباً 10 سے 14 روپے فی کلو تک کمی ہوئی۔

دیسی لیموں: 4  جون کو دیسی لیموں 390 سے 405 روپے فی کلو منڈی میں فروخت ہوتے رہے، جبکہ 2 ہفتے قبل تک لیموں تقریبا 608 روپے فی کلو پر منڈی میں دستیاب تھے۔ یعنی دیسی لیموں کی قیمت میں تقریباً 200 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روپے فی کلو کے حساب سے فروخت چائنیز لہسن کی قیمت میں فروخت ہوا دیسی لہسن منڈی میں مئی کو جون کو

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے