(سندھ بلڈنگ ) ناظم آبادمیں ناجائز تعمیرات کو ڈائریکٹر ضیاء کی سرپرستی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
ضلع وسطی میں غیر قانونی عمارتوں کو انہدامی کارروائیوں سے محفوظ رکھنے والے ایس بی سی اے افسران نکلے
رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیر کی چھوٹ ، پلاٹ نمبر K70 پر دکانیں اور کمرشل استعمال کیلیے تیسری منزل قائم
انہدامی مہم کے دوران معاملات طے پانے والی بلڈروں کو چھوٹ ، ڈائریکٹر جنرل سے تاحال رابطہ نہیں ہوا
سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر وسطی سید ضیا کے غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی کی چشم پوشی ناظم آباد نمبر 1 پلاٹ نمبر K70 نایاب سینما کے برابر رہائشی پلاٹ پر دکانیں اور تین منزلہ عمارت تعمیر کی چھوٹ جرآت سروے جاری خلاف ضابطہ تعمیرات کو وسطی میں جاری انہدامی مہم میں بھی محفوظ رکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کچھ عرصہ قبل وسطی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر سید ضیا کے غیر قانونی دھندے جاری ہیں جس پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے موصوف نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے زیر نظر تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 1 پلاٹ نمبر K70 نایاب سینما کے برابر رہائشی پلاٹ پر دکانیں اور تجارتی مقاصد کے لئے تیسری منزل تعمیر کی جارہی ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ دنوں وسطی میں جاری انہدامی مہم کے دوران بھی مذکورہ پلاٹ کو انہدام سے محفوظ رکھا گیا ہے سروے پر موجود نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نامی شخص کا کہنا ہے کہ بلڈنگ افسران کی سرپرستی کے بغیر ایک منزل کی تعمیر بھی ناممکن ہے پھر کیسے ممکن ہے کہ ناظم آباد میں بلڈنگ افسران کی مرضی کے خلاف بلند عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں جرآت سروے ٹیم کی جانب سے جاری تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: رہائشی پلاٹ سندھ بلڈنگ تعمیر کی
پڑھیں:
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوس بٹلر ایک ایک درجہ بہتری کے بعدبالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب بھارت کے ورون چکرورتی ٹی ٹوئنٹی بولرز میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے 3 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن چھین لی اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے سفیان دستور چار درجے بہتری سے 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا سرفہرست ہیں۔