کراچی میں آج بھی زلزلے کے 2 جھٹکے، مجموعی تعداد 32 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 32 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں، زلزلے کے یہ تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے، زلزلے کی کم سے کم شدت 1.5 اور زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔
امیر حیدر لغاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ زلزلے کا آخری جھٹکا صبح 8 بج کر 32 منٹ پر 1.
انہوں نے مزید کہا کہ زلزلےکے جھٹکے قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں آج صبح سویرے بھی زلزلے کے مزید 2 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا 4 بج کر 46 منٹ پر ریکارڈ ہوا جبکہ زلزلے کی شدت 2.7 اور گہرائی 2 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ڈیفنس کے جنوب میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا دوسرا جھٹکا 7 بج کر 58 منٹ پر ریکارڈ ہوا، زلزلے کی شدت 1.8 اور گہرائی 8 کلو میٹر رہی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلو میٹر کے قریب تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی میں زلزلے کے کہ زلزلے زلزلے کا کلو میٹر
پڑھیں:
دیر، سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت بڑھ گئی
پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔
بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ضلع بھر کی بجلی منقطع ہوگئی۔
دوسری جانب، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔۔ مینگورہ شہر میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بند نالوں کا پانی سڑکوں پر آ گیا۔
بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔