سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
کچھی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نےآئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ کولپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردی میں ملوث عناصر کو قوم کی حمایت سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
پاکپتن میں جائیداد کے لیے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائی گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست تیار,سر کی قیمت 3 کروڑ تک مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-24
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی، یہ فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مل کر تیار کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی تیار کردہ فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے، فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں جبکہ فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ وزارت داخلہ کو موصول فہرست میں 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے جب کہ کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، دہشت گردوں کے کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے اور باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ مقرر کی گئی ہے، فہرست میں شامل دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسمٰعیل خان، سوات و دیگر علاقوں سے ہے۔ واضح رہے کہ 15 ستمبر 2025 کو خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 351 خطرنک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جن کے سروں کی قیمت مجموعی طور پر 4 ارب 14 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کردی گئی تھی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے ایک ہزار 351 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال کی تھی۔