Jang News:
2025-09-18@01:44:05 GMT

چاروں صوبوں کے گورنرز کی عید الاضحیٰ کی مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT

چاروں صوبوں کے گورنرز کی عید الاضحیٰ کی مبارکباد

---فائل فوٹوز

چاروں صوبوں کے گورنرز کامران ٹیسوری، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر خان اور جعفر مندوخیل نے عوام کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد دی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عید قربان ایثار، اخوت اور یکجہتی کا عملی پیغام ہے، خوشیوں میں مستحقین کو شامل کرنا قربانی کی اصل روح ہے، دعا ہے پاکستان میں امن، وحدت اور فلاح کی فضائیں قائم رہیں، عید کے بابرکت موقع پر ملکی استحکام اور قومی وحدت کے لیے دعاگو ہوں۔

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے۔ عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں غریب، نادار اور مستحق افراد کو بھی شریک کریں، عید کے ایام اخوت، ہمدردی اور اتحاد و یگانگت کا پیغام دیتے ہیں، اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے، ہم ملک و ملت کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد رہیں۔

صدر، وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ غریب، نادار اور مستحق افراد کا خیال رکھیں، عیدکی خوشیوں میں شامل کریں، دعا ہے ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی آئے، اللّٰہ تعالیٰ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے مصائب میں کمی کرے، ہمیں آج ملکی سلامتی کےلیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو نہیں بھولنا چاہیے، ہمیں چاہیے آج نفرتیں بھی ختم کردیں اور آپس میں محبتیں بانٹیں،

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی کا دن ہے جو محبت، ہمدردی اور رواداری کے جذبے کو ابھارتا ہے، عوام عید کی خوشیاں بانٹنے کے ساتھ اپنے ماحول میں صفائی کو ترجیح دیں، ہمارا مذہبی فریضہ ہے کہ ضرورت مندوں، یتیموں، بیواؤں اور غریب لوگوں کے ساتھ نعمتیں بانٹیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کےجان و مال کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، ضلعی انتظامیہ جانوروں کی کھالوں اور آلائشوں کو جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کا بندوبست کرے۔ 

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے اب صوبے کے اچھے دن آنے والے ہیں، صوبے میں روزگار کے نئے مواقع ملنے کے ساتھ خوشحالی آئے گی، دوست ملک چین بھی ہمارےساتھ ہوگا، میرے حالیہ دورے میں چین نے بلوچستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کی ہے، اس کے لیے ہمیں سازگار اور پرامن ماحول بنانا ہوگا، چین خصوصا کان کنی، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں کام کرنا چاہتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب

۔لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ مشکل وقت میں مصیبت میں گھرے لوگوں کے کام آنا کسی عبادت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فیصل عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے اس وقت حکومت،ادارے اور فلاحی تنظیمیں مل کر کام کررہی ہیں۔ متاثرین کی بحالی تک امدادی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ فیصل عبدالستارایدھی کا اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھانا قابل ستائش ہے۔گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لئے ایدھی فائونڈیشن کی فلڈ ریلیف سروسز کو بہت سراہا۔ اْنہوں نے فیصل ایدھی کو عوام کی بے لوث خدمت پر شاباش دی اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں گورنر ہائوس کی اعزازی شیلڈبھی پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • چاروں صوبوں کی فلور ملز کا وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ
  •  یہ دن قربانی اور جدوجہد کی  یاد دلاتا ہے‘ناصر شاہ
  • میجر عدنان اسلم شہید قوم کے ہیرو ہیں، قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی، عاطف اکرام شیخ
  • عمران کا مقدر لمبی جیل، نئے صوبوں، فنانس ایوارڈ اور ڈیموں پر ہائبرڈ نظام میں اختلافات کا امکان ہے: طلعت حسین