کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سپاہیوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی، نماز عید کے بعد پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا خاندانوں سے دور فرنٹ لائن پر عید منانا مادر ِوطن کے دفاع کے قومی مقصد کی تکمیل ہے جو سال بھر جاری رہتا ہے۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے معرکہ حق “آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران فارمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور شہدا و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جنرل عاصم منیر کا جوانوں اور افسران سے خطاب میں کہنا تھا آپ نےبے گناہ پاکستانی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کے جانی نقصان کا بھرپور بدلہ لیا، آپ نے بے گناہ پاکستانی شہریوں کےجانی نقصان کابھرپور بدلہ لیا۔
آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے، غیر معمولی آپریشنل تیاری اور بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینےکو سراہا اور مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہیں، کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف جائز اور بہادر جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں، ترک صدر
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ اس سے کوئی نہیں پوچھ سکتا، کھلی جارحیت اور جرائم پر صہیونی حکومت کو رعایت نہیں دی جاسکتی، اسرائیل کی جارحیت ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر تک پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں نے خطے کی سلامتی کو خطرات میں ڈال دیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی نہ روکی گئی تو غزہ اور پوری دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا، مسلمان ملکوں کی طرف سے قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی قابل ستائش ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ اس سے کوئی نہیں پوچھ سکتا، کھلی جارحیت اور جرائم پر صہیونی حکومت کو رعایت نہیں دی جاسکتی، اسرائیل کی جارحیت ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر تک پہنچ گئی۔ ترک صدر نے کہا کہ امید ہے آج کے اجلاس میں پوری دنیا کے لیے واضح پیغام جاری کیا جائے گا، نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی اور خطے میں افراتفری پھیلانے پر عمل پیرا ہے۔