محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آج سے 12 جون تک درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے.

تاہم وہاں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت پہلے ہی 37 ڈگری کو عبور کر چکا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دن کے اوقات میں غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور کھلے رنگ کے کپڑے پہنیں. تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔ شدید گرمی کی یہ لہر زراعت، پانی کی فراہمی اور انسانی صحت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات شدید گرمی کی

پڑھیں:

کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے اندرونی تناؤ نے انتظامی نظام کو مفلوج کردیا ہے، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک میں انتظامی بحران کے باعث بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، وزارتِ توانائی سے ٹیرف تنازعے کے بعد ادارے میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے اندرونی تناؤ نے انتظامی نظام کو مفلوج کردیا ہے، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی اکثریت مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں ہے اور نئے سی ای او کی تلاش کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • ریاستی درجہ کی بحالی سے بی جے پی حکومت مُکر رہی ہے، بے اختیاروزیراعلیٰ کی دہائی
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے 4 روز تک بھی پیش نہ ہونیکا امکان
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • اے آئی کا خوف بڑھنے لگا: ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زیرزمین پناہ گاہوں پر سرمایہ کاری