ملک کو خودکفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی، بھارت میں اقلیتیں ظلم کا شکار: زرداری
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک، دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے پارٹی ورکرز کو عید الاضحٰی کی مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ورکرز ہماری قوت ہیں جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ کسانوں کو سپورٹ کر کے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے بھارت کی بڑھتی شدت پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے۔ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عیدالاضحیٰ کی نماز ایوان صدر اسلام آباد میں ادا کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں پاکستان میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارتکاروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اور سینٹ بھی موجود تھے، صدر مملکت اور دوست ممالک کے سفراء کے مابین عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا، صدر مملکت نے عید الاضحٰی کے موقع پر ایوانِ صدر آمد اور خوشیوں میں شریک ہونے پر سفراء کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری صدر مملکت ا عید الاضح ی
پڑھیں:
مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
شنگھائی(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہےکہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔
صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی میں چین کی تعمیراتی کمپنی، بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر اور چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی۔
Post Views: 5