اپنے ایک بیان میں کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو خاموشی ترک کرتے ہوئے بھارت کو اس کی حالیہ جارحانہ اور ظالمانہ کاروائیوں پر جوابدہ ٹھہرانا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے ایک بیان میں بلاول بھٹو سے اپیل کی کہ وہ اپنے دورہ یورپ کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ظالمانہ ہتھکنڈوں میں ملوث ہے، ان مظالم میں بھارتی فوجی اہلکاروں کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم و تشدد، قتل عام، غیرقانونی گرفتاریاں اور سیاسی آوازوں کو دبانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گذشتہ ماہ پاکستان اور آزاد کشمیر پر جارحیت کر کے نہتے شہریوں کو شہید اور مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو بے جا ہراساں کیا۔ علی رضا سید نے کہا کہ یورپی یونین بھارت کو اس طرح کے جارحانہ اقدامات سے روکے اور پاکستان کو تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل یقینی بنانے کے لیے یورپی یونین کی مدد حاصل کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو خاموشی ترک کرتے ہوئے بھارت کو اس کی حالیہ جارحانہ اور ظالمانہ کاروائیوں پر جوابدہ ٹھہرانا ہو گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی جبکہ کشمیری ظلم اور تشدد سہہ رہے ہیں۔ علی رضا سید نے بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں کوششوں جن میں انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سمیت بھارت کے مظالم کو بے نقاب کیا، کی تعریف کی۔ علی رضا سید نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے، بھارت کے جنگی جرائم کی یورپی یونین کے زیر نگرانی تحقیقات کی جائے اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت پر سفارتی دبائو ڈالا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی رضا سید نے یورپی یونین بلاول بھٹو نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

چین: صدر آصف علی زرداری کا جے 10 سی طیارے بنانیوالے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
  • بلاول بھٹو زرداری کی چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات
  • سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
  • شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب