ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کاگھیرا تنگ، 50 ہزار نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت بجٹ 26-2025 آج پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز کیلئے مالی، تجارتی اور سفری پابندیوں پر مشتمل سخت اصلاحات تجویز کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ 2025-26 نان فائلرز پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے
جبکہ بینک سے 50 ہزار روپے یا زائد کی رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.
نان فائلرز پر گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ نان فائلرز کسی قسم کی مالیاتی ٹرانزیکشن، شیئرز خریدنے یا میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری بھی نہیں کر سکیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے نان فائلرز کی کیٹگری مکمل طور پر ختم کرنے پر کام جاری ہے، تاکہ ہر شہری کو فائلر بننے کی ترغیب دی جا سکے۔
دوسری جانب پوائنٹ آف سیل سسٹم میں ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی بھی سخت کرنے کی تیاری ہے۔ اس حوالے سے جرمانوں میں 10 گنا اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کیش پر خفیہ ڈسکاؤنٹ یا الگ ریٹ دینے والے کاروباری ادارے بھی ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت نان فائلرز کے خلاف یہ اقدامات کیے جائیں گے، جن پر عملدرآمد بجٹ کی منظوری کے بعد ممکن بنایا جائے گا۔
پاکستان کا چین سے جدید جنگی طیارے اور دفاعی نظام خریدنے کا فیصلہ، چینی کمپنیوں کے شیئرز میں حیران کن تیزی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نان فائلرز
پڑھیں:
گورنر سندھ نے کراچی میں میٹا کا دفتر قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی ’’میٹا‘‘ سے کراچی میں اپنا دفتر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں میٹا کے وفد نے کامران ٹیسوری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نوجوانوں کی تربیت، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی
گورنر سندھ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری جدید آئی ٹی کورسز کا ذکر کیا اور میٹا کو مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی دعوت دی تاکہ طلبہ و اساتذہ کی تربیت کا باقاعدہ نظام قائم کیا جا سکے۔
میٹا کے ڈائریکٹر نے گورنر ہاؤس میں جاری مفت آئی ٹی کورسز کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کے جذبے اور سیکھنے کے شوق کو سراہا۔ وفد نے آئی ٹی مارکی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ اس وقت 50 ہزار سے زائد طلبہ جدید آئی ٹی تربیت مفت حاصل کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے فروغ کے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی ممکن نہیں، اسی لیے گورنر انیشیٹیوز کے ذریعے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف آئی ٹی ایکسپورٹس کو 40 ملین ڈالر سے بڑھا کر 40 بلین ڈالر تک پہنچانا ہے، تاکہ پاکستان عالمی منڈی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے۔
کامران ٹیسوری نے اس امید کا اظہار کیا کہ میٹا نوجوانوں کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک برس میں غیر ملکی سفیروں، سفارت کاروں اور تاجروں کو گورنر ہاؤس مدعو کیا گیا تاکہ طلبہ سے براہِ راست ملاقاتوں کے ذریعے ان کے اعتماد اور حوصلے میں اضافہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ آبادی والا ملک ہے مگر یہاں میٹا کی نمائندگی موجود نہیں، جب کہ کراچی جیسے تین کروڑ نفوس پر مشتمل شہر میں اس کا پہلا دفتر قائم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، وہ دن دور نہیں جب ہمارا نوجوان ہزاروں ڈالرز ماہانہ کما رہا ہوگا۔