میانوالی ، داماد نے ساس کو فائر مار کر ابدی نیند سلا دیا،ملزم فرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)عیدالاضحی کے روز داماد نے ساس کو فائر مار کر ابدی نیند سلا دیا۔
(جاری ہے)
واقعات کے مطابق میانوالی شہر کے مشہور مسلم بازار کی رہائشی 40 سالہ خاتون مسمات نسیم بی بی زوجہ منیر احمد قوم راجپوت کو داماد نے گھریلو جھگڑے پر پسٹل- 30 سے فائر مار کر ابدی نیند سلا دیا، اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تا حال ملزم گرفتار نہ ہو سکا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں -
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔