چیف جسٹس یخیی آفریدی کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
چیف جسٹس یحیی آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے عزم اور تعاون کی ضرورت ہے۔ شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کا خیرمقدم کیا اور حرم پاک میں ہونے والی ملاقات میں اسلامی عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر زور دیا گیا کہ اسلامی نظام عدل آج کے دور میں بھی عدل، دیانت داری اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے ایک مستحکم اور موثر بنیاد فراہم کرتا ہے۔ملاقات کے دوران دنیا بھر میں عدل و انصاف کی بنیادی اقدار کو درپیش خطرات اور انحطاط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے عزم اور تعاون کی ضرورت ہے،ملاقات میں دونوں شخصیات نے انصاف، رواداری اور عالمی امن کے قیام کے لیے اسلامی فقہ کے اہداف اور انسانی وقار کے اصولوں پر مبنی باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کھائی میں گرنے سے جاں بحق
سٹی 42: ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر بابر نتھیا گلی کھائی میں گر گئے
تین سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے بابر جاں بحق ہوگئے ۔ لاش کو ریسکیو نے گہری کھائی سے نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا
بابر سیر تفریح کیلئے گلیات آئے تھے۔