data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فرانس کی قومی ائیر لائن، ائیر فرانس، نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

پاکستان نے 24 اپریل کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں کے بعد کئی غیر ملکی ائیرلائنز نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنا بند کر دیا تھا، تاہم اب صورتحال معمول پر آ جانے کے بعد دیگر ائیرلائنز نے پاکستانی فضائی روٹس کو دوبارہ کھول لیا تھا۔ ائیر فرانس وہ واحد ائیر لائن تھی جو اس وقت تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی، لیکن اب ائیر فرانس نے بھی اپنے طیاروں کو پاکستانی حدود سے گزارنا شروع کر دیا ہے۔

ائیر فرانس کی پروازیں، جیسے کہ پیرس-دہلی، ممبئی-پیرس، بینکاک، سنگاپور، منیلا، ہوچی منہہ اور دیگر ممالک کی پروازیں اب پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر اپنے مقامات تک پہنچتی ہیں۔

پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ائیر فرانس کو کئی ہفتوں تک طویل اور پیچیدہ راستوں کا انتخاب کرنا پڑا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کی فضائی حدود

پڑھیں:

ورلڈ کلچر فیسٹیول کا چوتھا دن، مختلف ثقافتوں کی رنگا رنگ سرگرمیاں جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج چوتھا دن ہے جس میں مختلف سرگرمیاں، ورکشاپس اور تھیٹر پرفارمنسز پیش کی جا رہی ہیں۔

چوتھے روز ورکشاپ، مباحثے، فلم اسکریننگ، مصوری اور تھیٹر پیش کیا جائےگا۔ آج کا آغاز فرانس کے تھیٹر گروپ Cirk Biz’Art کی تھیٹر ورکشاپ سے ہوا۔

تھیٹرورکشاپ میں فرانس کے اداکاروں سمیت پاکستانی ہدایتکار خالد احمدشریک ہوئے۔

تھیٹر ورکشاپ میں فرانس کے اداکاروں نے تھیٹر اداکاری اور ٹیکنیک سے آگاہ کیا، فرانس کے تھیٹر اداکاروں نے آرٹس کونسل اکیڈمی کے بچوں کو سراہا۔

فرانسیسی اداکار نے کہا کہ سنجیدہ تھیٹر میں جان ڈالنے کے لیے شائقین کو اپنی جانب کھینچا جاسکتاہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں‘ طالبان
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں؛ طالبان کا الزام
  •  امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر کے کابل میں داخل ہو رہے ہیں، افغانستان
  • ورلڈ کلچر فیسٹیول کا چوتھا دن، مختلف ثقافتوں کی رنگا رنگ سرگرمیاں جاری
  • اورنگی نمبر 4میں سفیر اسپتال سیل
  • محراب پور: گروہی تصادم میں 5افرادزخمی، ڈنڈوں کا بھرپور استعمال کیاگیا
  • فرانس: دہشت گردی کا الزام، افغان شہری گرفتار
  • بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا