سکھر ،روزتھانہ آباد کی حدود میں پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) عید الاضحٰی کے پہلے روز تھانہ آباد کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں فرارہو گیا۔ ترجمان پولیس کیمطابق ڈاکو تھانہ آباد کی حدود میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے کہ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو محمد حسن بروہی سکنہ ضلع شکار پور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ مقابلے کے دوران *مارے جانے والے ڈاکو پر شکار پور، خان پور، ڈکھن اور خیر پور میں 5 مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ سائٹ پولیس کے ساتھ مقابلہ میں ایک مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، پستول برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ سائٹ پولیس معمول کے گشت پر جب پیر مسافر کے مقام پر پانچ مشکوک افراد کھڑے تھے جن سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک مسلح ملزم کاشف علی سکنہ نوشہرو فیروز زخمی ہوگیا جبکہ دیگر چار مسلح ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-20
راولپنڈی /میران شاہ /پشاور /ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور تھانے میں دھماکے سے اہلکار شہید ہوگیا۔ ہنگو میں بم دھماکے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں پاک ،افغان سرحد کے قریب فورسز کی کارروائی میں 2 خوارج ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابقشمالی وزیرستان میں پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے‘ ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔مزید بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی میں مزید 2 خوارج کے ہلاک اور 4 سے 5 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ اوعمران الدین سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس قافلے کو نشانہ اس وقت بنایا گیا جب پولیس افسران سرچ آپریشن سے واپس آ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا۔ پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہوئے۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے شہید اہلکار کی نماز جناز ہ کے بعد دعا کررہے ہیں، چھوٹی تصویر میں سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں دھماکے بعد شعلے بلند ہورہے ہیں