محرابپور،گروہی تصادم میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)گروہی تصادم میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی، ابڑاں پولیس تھانہ کی حدود ابڑاں شہر میں دونگھ برادری کے درمیان بچوں کی معمولی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی جس میں ڈنڈوں، اینٹوں اور کلہاڑی کا استعمال ہوا جس میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں میں مسعود علی، محمد عرس، ندیم احمد، محمد صالح، مختار احمد، امیر علی، امام بخش دونگھ اور دیگر شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-8
قصور (خبرایجنسیاں) پنجاب کے ضلع قصور کے دیپال پور روڈ پر 2 ٹریفک حادثات میں 2 خواتین جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ٹولو والا میں پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 65 سالہ خاتون شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئی۔ دوسرے واقعے میں فتح پور کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس میں 70 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔