ایئر فرانس نے پاکستان کی فضائی حدود کا دوبارہ استعمال شروع کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
فرانس کی قومی ایئر لائن ایئر فرانس نے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کو اپنی پروازوں کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے کچھ عرصہ قبل پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی ایئر لائنز اور طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی جس کے نتیجے میں مختلف غیر ملکی ایئر لائنز نے بھی پاکستان کا فضائی راستہ ترک کر دیا تھا تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد بیشتر بین الاقوامی ایئر لائنز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ایئر فرانس وہ واحد بڑی یورپی ایئر لائن تھی جو اب تک پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی مگر اب اس نے بھی اپنی پروازوں کے لیے پاکستان کا فضائی راستہ اختیار کر لیا ہےایئر فرانس کی پیرس دہلی ممبئی پیرس بینکاک سنگاپور منیلا اور ہوچی منہہ جانے والی پروازیں اب براہ راست پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہو رہی ہیں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے باعث ایئر فرانس کو کئی ہفتوں تک طویل راستے اختیار کرنے پڑے تھے جس سے وقت اور ایندھن کا اضافی خرچ برداشت کرنا پڑ رہا تھا
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کی فضائی حدود ایئر فرانس کر دیا
پڑھیں:
راکٹ حملوں کے جواب میں تھائی لینڈ کے کمبوڈیا کے فوجی اہداف پر تابڑ توڑ فضائی حملے
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر شہری علاقوں پر راکٹ برسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے کمبوڈیا میں صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملے اُن راکٹس حملوں کا جواب ہے جو کمبوڈیا نے ہمارے شہری علاقوں میں کیے۔
تھائی لینڈ کی وزارت صحت کے مطابق کمبوڈیا کے ان حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 11 عام شہری اور ایک فوجی شامل ہے۔
خیال رہے کہ یہ حملے اس واقعے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں جب ایک تھائی فوجی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنی ٹانگ سے محروم ہو گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے اپنے سفارتی تعلقات میں کمی کرتے ہوئے ایک دوسرے سے روابط محدود کر دیے ہیں۔
ان دو طرفہ حملوں سے دونوں ہمسایہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان سرحدی تنازع ایک نئی شدت اختیار کر گیا ہے۔
یاد رہے کہ تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگتارن شیناواترا کو اس مہینے معطل کر دیا گیا تھا اور اب انہیں عہدے سے برطرفی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
تھائی وزیراعظم کے خلاف یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب ان کی کمبوڈیا کے سابق طاقتور رہنما ہن سین کے ساتھ ایک فون کال لیک ہوئی، جس میں وہ سرحدی تنازعے میں اپنی فوج کی کارروائیوں پر تنقید کرتی سنائی گئیں۔
واضح رہے کہ 800 کلومیٹر طویل زمینی سرحد رکھنے والے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تعلقات میں کبھی تعاون اور کبھی رقابت رہی ہیں۔