data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی ترقی کو افسران نے ٹھکانے لگا کر اپنی جیبیں بھر لیں،بھاری رشوت کے عیوض بنا کام کے ٹھیکیداروں کو کروڑوں کی پیشگی ادائیگیوں کا انکشاف،صرف ایک مہینے میں 41 کروڑ 52لاکھ سے زائد کا سرکاری خزانے سے صفایہ ، افسران کی عید ہوگئی ، 32کروڑ 73لاکھ باقی رہ گئے،رواں مالی سال ضلع کے ترقیاتی منصوبوں پر 2ارب 83 کروڑ 10لاکھ خرچ دکھایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع ترقی نہ ہونے کی وجہ کھنڈر بن گیا ہے ترقی کی بجٹ کے اربوں روپے ہر سال افسران بااثر شخصیات کی ملی بھگت سے کاغذوں میں خرچ دکھا سرکاری خزانے کی بلا خوف لوٹمار میں مصروف ہیں کوئی روکنے اور ٹوکنے والا نہیں وفاقی ،صوبائی حکومت ،تحقیقاتی اداروں کی سرکاری خزانے سے ہرسال اربوں کی لوٹمار پر مجرمانہ خاموشی کی وجہ ضلع کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے جیکب آباد کی ترقی کو افسران ٹھکانے لگا کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں ،رواں مالی سال بھی بھاری رشوت کے عیوض بنا کام کے سفارشی ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے صرف ایک مہینے میں جیکب آباد کے محکمہ ہائی وئے ،بلڈنگز ،پبلک ہیلتھ ، آبپاشی اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی بجٹ سے 41 کروڑ 52لاکھ 85ہزار سے زائد کا سرکاری خزانے سے صفایا کیا گیا اس طرح افسران کی عید ہو گئی ہے جبکہ سڑک کہاں تعمیر ہوئی کسی کو معلوم نہیںضلع میں ترقی ناپید ہے سرکاری خزانے میں باقی 32کروڑ 73لاکھ 22ہزار سے زائد رہ گئے ہیں جنکو رواں ماہ جون میں اڑانے کیلیے فرضی بلوں کی تیاری کے لئے افسران و عملہ نجی بنگلوں میں مصروف ہیںذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں سے معاملات طے کئے جارہے ہیںاور اضافی بجٹ کے اجراکیلیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں ،رواں مالی سال 2024/25ء میں اب تک ضلع کے ترقیاتی منصوبوں پر 2ارب 83کروڑ 10لاکھ 57ہزار سے زائد خرچ کیا گیا ہے یہ اخراجات محکمہ ہائی وے ، بلڈنگز،پبلک ہیلتھ ،آبپاشی ،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ہیں جبکہ بلدیہ ،ضلع کونسل ،یونین کونسل،ایجوکیشن ورکس ،پرانشل بلڈنگز ، مشینری اینڈ مینٹیننس اور دیگر محکموں کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرکاری خزانے جیکب ا باد

پڑھیں:

پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط

اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔ 

خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف جاری نوٹس واپس لیےجائیں، نوٹس واپس نہ لیے گئے تو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کوذاتی حثیت میں طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار
  • جیکب آباد ،8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہر تاریکی میں ڈوبا رہا
  • بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ترقیاتی سکیموں کیلئے 134 ارب منظور کر لئے 
  • فیس لیس کسٹمز سسٹم سے خزانے کو 100 ارب روپے نقصان کی رپورٹ غلط قرار
  • سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
  • پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط