اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقات کی، جس میں صدر مملکت نے سب کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

صدر زرداری نے کہا کہ ہمارے کارکن ہماری قوت ہیں، یہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کے لیے كام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ کسانوں کو سپورٹ کرکے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔

بھارتی جارحیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے۔ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان صدر مملکت نے کہا

پڑھیں:

’’اڑان پاکستان‘‘ کا مرکزی نکتہ نوجوانوں کو  مہارتوں سے آراستہ کرنا : احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اڑان فیلو شپ پروگرام 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے گوادر تک نوجوانوں کا شاندار ٹیلنٹ ملکی ترقی کے عمل سے منسلک ہوگا۔  اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ملکی ترقی میں حقیقی شراکت دار بنانا اور ان میں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ وزیراعظم کے وژن کے تحت ’’اڑان پاکستان‘‘ کا مرکزی نکتہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اور سرمایہ اس کے نوجوان ہیں، جو آبادی کا 64 فیصد حصہ ہیں۔  پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، مگر لمحہ فکریہ ہے کہ جو ممالک کبھی ہم سے پیچھے تھے، آج آگے نکل گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چھو شی’’ میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون “نجی شعبے کی معیشت کی صحت مند ترقی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا” شائع
  • موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
  • صدر زرداری سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات‘ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور
  • ’’اڑان پاکستان‘‘ کا مرکزی نکتہ نوجوانوں کو  مہارتوں سے آراستہ کرنا : احسن اقبال
  • جشن آزادی: دن کے آغاز پر ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں، توپوں کی سلامی
  • اسلامی و خوشحال پاکستان ہی ملکی سالمیت و قوم کی ترقی کا ضامن ہے، اسداللہ بھٹو
  • ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ،اہم معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ،وفاقی وزیرخزانہ
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ
  • احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ