بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلیے شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، غیر مسلم) کیانتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے23 جون 2025ء کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔اور 24 جون سے 27 جون تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے بعدازاں 28 جون کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی۔شیڈول کی مطابق 30 جون سے 2 جولائی 2025ء تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسی طرح 3 سے 8 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ اور 9 جولائی سے 11 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ٹریبونل فیصلے کریں گے۔ شیڈول کے تحت امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 12 جولائی کو ہوگی۔جبکہ امیدوار 14 جولائی تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔جس کے بعد 15 جولائی کو امیدواروں کے نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت اور امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق 3 اگست 2025 ء پولنگ کا دن ہوگا۔اور رزلٹ کا اعلان 6 اگست 2025ء کو کیا جائے گا۔ان انتخابات کیلئے تقر رشدہ افسران میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنرز، اور محکمہ تعلیم و زراعت کے افسران شامل ہیں۔ تمام افسران بلوچستان کے متعلقہ اضلاع میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، غیر مسلم) کیانتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ اور انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جائے گی
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔