عمران خان کی ضمانت 11 جون کو ہورہی ہے؟ بلاول بھٹو کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ رہائی سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ عمران خان کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہیے، تو وہ اس قانونی عمل کی حمایت کریں گے۔
برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز (Sky News) کے ساتھ انٹرویو میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں، میں نے پہلی بار یہ سنا ہے، لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ قانونی عمل کا حصہ ہے، اور اگر عدالتیں یہ فیصلہ کرتی ہیں تو میں اس کی سپورٹ کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں بذات خود یا میری جماعت بھی ایسے کسی فیصلے کو چیلنج نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
وزیرِاعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری
---فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے تازہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری اور اِن سے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی ترمیم میں شامل ہے۔ تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی بھی ترمیم میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ای سی پی کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا شامل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پارٹی کا سی ای سی اجلاس 6 نومبر کو صدرِمملکت کی دوحہ سے وطن واپسی پر پارٹی پالیسی طے کرنے کےلیے ہوگا۔