سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھنے کاامکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
(ویب ڈیسک)آج پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھانے اورتمام سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویززیرغور ہے۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 129 میں ترمیم زیر غور ہے، جس کے مطابق سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ ماہانہ 83 ہزار روپے تنخواہ تک ٹیکس فری کرنے کی تجویزبھی زیرغور ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 5 فیصد سے کم ہو کر 2.
فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
ذرائع کے مطابق تین لاکھ 33 ہزار روپے تک تنخواہ پر ٹیکس 30 کے بجائے 27.5 فیصد ہو سکتا ہے،اس کے علاوہ تین لاکھ 33 ہزار سے زائد تنخواہ پر ٹیکس 32.5 فیصد ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس تنخواہ پر ٹیکس فری فیصد ہو
پڑھیں:
روس پر امریکی پابندیوں کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد امکان ہے کہ یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے۔
ذرائع کے مطابق، پیٹرول میں فی لیٹر 1.48 روپے اور مٹی کے تیل میں 2.34 روپے اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے نئی قیمتیں ممکنہ طور پر یوں ہوں گی:
پیٹرول: 264.50 روپے فی لیٹر
ڈیزل: 276.80 روپے فی لیٹر
مٹی کا تیل: 184.05 روپے فی لیٹر
لائٹ ڈیزل: 163.25 روپے فی لیٹر
تاہم، حتمی قیمتوں کا اعلان 31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا، جب پندرہ روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا مکمل جائزہ لے لیا جائے گا۔
قیمتوں میں اضافے کا امکان بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے اثرات کی وجہ سے ہے۔