عدالت عمران خان کو رہا کردے تو اس کی حمایت کروں گا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کردے تو میں اس کی حمایت کروں گا، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو کی جانب سے یہ بیان برطانوی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران دیا گیا۔انٹرویو میں اینکر نے کہا کہ یہ پوسٹ کیا جا رہا ہے 11 جون کو عمران خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دی جا سکتی ہےاس سوال پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ضمانت اُن کا حق ہے، میں اس کی حمایت کروں گا، میں اور میری پارٹی اس کو چیلنج نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کیس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے اور یہ بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے بلاول بھٹو تک، پیپلز پارٹی کا مؤقف اٹل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کی جدوجہد پر رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیرِ خارجہ ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو دنیا نظرانداز نہیں کر سکتی، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں عوامی حکومت بنانے کو تیار ہے، ماضی میں عددی برتری کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے نہیں دی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا آزادکشمیر میں حکومت سازی پر اہم بیان
کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے بلاول بھٹو تک، پیپلز پارٹی کا مؤقف اٹل ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد… pic.twitter.com/fHGgDXc5Bv