آسٹریلیا: اسکول میں چاقو حملے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
آسٹریا کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا
آسٹریلوی اسٹیٹ میڈیا (او آر ایف) کے مطابق منگل کے روز گراز شہر میں ایک ثانوی اسکول میں ایک شخص نے چاقو سے لوگوں پر حملہ کردیا جس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جگہ کئی افراد زخمی شدید زخمی ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے اسکول کی عمارت کو خالی کرا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی چرچ حملہ: اسرائیل مخالف پادری چاقو حملے میں معجزاتی طور پر کیسے بچ نکلے؟
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا مشتبہ شخص ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے یا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلیا اسکولز چاقو حملہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا اسکولز چاقو حملہ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔