بس کی چھت پر سوار افراد درخت سے ٹکرا گئے، 3 جاں بحق، 18 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پنجاب میں بس کی چھت پر سوار افراد درخت سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 3 جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کے علاقے پنڈی بھٹیاں کے قریب مظفرگڑھ سے گجرات جانے والی مسافر بس کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس کی چھت پر سوار مسافر ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے جا گرے۔
ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال جلال پور بھٹیاں منتقل کیا، جہاں طبی سہولیات کی شدید کمی دیکھنے میں آئی۔ اسپتال میں نہ تو ادویات دستیاب تھیں اور نہ ہی مناسب طبی عملہ موجود تھا، جس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینا پڑی۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ مسافروں کا بس کی چھت پر سفر کرنا اور درخت سے ٹکرانا بنی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بس کی چھت پر
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔