Jasarat News:
2025-11-03@07:14:31 GMT

سعودی عرب : چاقو حملے میں یونیورسٹی کے معلم کا قتل

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر عبد الملک قاضی کو مصری باشندے نے ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ مقتول کے ایک عزیز کے مطابق قاتل اکثر ان کے گھر کھانے پینے کی چیزیں پہنچایا کرتا تھا، کیوں کہ ڈاکٹر عبد الملک کی طبیعت ایسی تھی کہ وہ خود باہر نہیں جا سکتے تھے۔ قاتل نے سیکورٹی گارڈ کو دھوکا دیا کہ وہ گھر کا سامان لایا ہے تاکہ اندر جا سکے۔ جیسے ہی وہ فلیٹ میں داخل ہوا، اس نے اچانک ڈاکٹر عبد الملک پر مختلف جگہوں پر 10 چاقو کے وار کیے۔ پھر اس نے ان کی بیوی کو بھی چاقو سے نشانہ بنایا،جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو  بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین