صحافی کے گھر پر قبضہ ختم نہ ہوسکا ،تعمیراتی کام شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامشورو کے سینیئر صحافی کے پکے قلعہ حیدرآباد میں موجود گھر پر قبضہ ختم نہ ہو سکا، قبضہ مافیا نے قانونی دھجیاں اڑاتے ہوئے تعمیرات کا نقشہ تبدیل کرنے کیلئے تعمیراتی کام شرو ع کر دیا، جاری تعمیراتی کام کروانے پر سینیئر صحافی مظہر خان اور ان کے اہلِ خانہ و دیگر کو جانی نقصان پہنچانے کی دہمکیاں، صحافی اور ان کے اہل خانہ نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس حیدرآباد سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ سینئر صحافی مظہر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حیدرآباد پکا قلعہ میں موجود گھر پر ان کے بہنوئی سید اکبر علی کے اِنتقال کے فوراً بعد ملازم لطافت گدی نے فلیٹ اور دکان پر قبضہ کر لیا، بعد اَز عِدت نسرین فاطمہ بیوہ اکبر علی نے عدالت اورکیس چل رہا ہے بعد ازاں میری بہن کا بھی انتقال ہو گیا ہے جبکہ نسرین فاطمہ نے اپنی حیاتی ہی میں اپنے گھر کے فلیٹس اور دوکان کے تمام ثبوت عدالت میں پیش کر دیئے تھے، جس پر عدالت کی جانب سے سے متعلقہ شعبوں سے طلب کردہ ریکارڈ پکا قلعہ کچی آبادی کے اہلکاروں اور حیدرآبادمیونسپل کمیٹی کے اہلکارو ں نے ثبوت نسرین فاطمہ کے حق میں پیش کردیئے تھے۔ اِس دوران نسرین فاطمہ نے اپنی حیاتی ہی میں اپنے بھائی)صحافی مظہر خان کو ملکیت کی وارثی اور پاور آف اَٹارنی بھی دے دیا تھا، مظہر خان کا کہنا ہے کہ اْن کے بہنوئی کا ملازم لطافت گڈی اِنتہائی عیار اور غنڈہ صفت شخص ہے۔ اس نے گھر کے کچھ فلیٹس پر اور دوکان جس میں کروڑوں کا کراکری کا سامان بھرا ہوا تھا گم کر کے دوکان کِرائے پر دے دیے ہیں۔ حالانکہ اْن کرِایہ داروں عمیر، عدنان اور دوکان کے کرایہ دار ذیشان برادرز کو اس بات کا علم تھا کہ لطافت غنڈے نے قبضہ کیا ہوا ہے،مظہر خان نے کہاکہ مجھے اور میری خاندان کے دیگر افراد کو جان کا خطرہ ہے انہوںنے ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی حیدرآباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے قبضہ خور لطافت گڈی، کرایے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مجھ سمیت تمام لوگوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نسرین فاطمہ
پڑھیں:
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔وفاقی وزیر دوسرے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس 16 سے 18 ستمبر تک پیٹریاٹ ایکسپو، ماسکو ریجن میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں 30 ممالک سے 500 اسپیکرز اور 200سے زائد کمپنیوں شریک ہورہی ہیں۔فاقی وزیرشزافاطمہ انٹرنیشنل پلینری سیشن Digital Compass of the SCO-Partner Dialogue: Course on Trusted Technologies میں بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔دورے کے دوان وفاقی وزیر روسی فیڈریشن کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری اینٹن علیخانوف سے ملاقات بھی کریں گی ۔اس کے ساتھ وفاقی وزیر ماکسوت اِگورِوِچ شادائیف، وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ماس میڈیا روسی فیڈریشن سے بھی ملاقات کریںگی-وفاقی وزیر مین پلینری سیشن Industry Code: The Role of New Industrial Technologies in Improving Labor Productivity میں بھی بطور اسپیکر خطاب کریں گی۔