data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار(نمائندہ جسارت) تلہار روزنامہ جسارت نمائندہ تلہار سید کاشف حسین زیدی کی عیادت کے لیے جماعت اسلامی تلہار کا وفد ان کی رہائشگاہ تشریف لایا وفد میں شامل ظائف جونیجو امیر تحصیل تلہار، حاجی اکبر جونیجو امیر شہر تلہار، عبدالحق انصاری پبلک ایڈ کمیٹی، عباداللہ تھیبو صدر یوتھ تلہار،انہوں کاشف زیدی کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی سینئر صحافی نے جماعت اسلامی کے وفد کی ان کی عیادت کے سلسلے میں تشریف لانے پر ان سے اظہار تشکر کیا.

تفصیلات کے مطابق. لگ بھگ تین ماہ قبل روزنامہ جسارت کے تلہار کے نمائندہ سید کاشف حسین زیدی کو سول اسپتال تلہار میں ڈاکٹر کی غفلت کے باعث غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے چہرے پر لقوہ ہوگیا تھا جسکی وجہ سے ان کا چہرہ کان اور آنکھ شدید متاثر ہوا تھا جنہیں فوری طور پر علاج کے لییکراچی لے جایا گیا تھا 25 روز کراچی میں زیر علاج رہنے کے بعد سینئر صحافی اپنے گھر واپس آئے لیکن کسی سیاسی سماجی تنظیم نے ان کی خیریت دریافت نہیں کی جماعت اسلامی تلہار واحد سیاسی جماعت ہے جو ان کی عیادت کو پہنچی جس پر سینیئر صحافی نے ان سے اظہار تشکر کیا امیر تحصیل تلہار جناب ظائف جونیجو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے سماج کی خدمت کرنے والا اتنا سینیئر صحافی آج بے یارو مددگار ہے اور اس کے کا کوئی پرسان حال نہیں ہے کسی سیاسی سماجی تنظیم نے اس کی مدد کرنا تودو کی بات ہے انسانیت کے ناطے عیادت تک نہیں کی ہمیں اس بات کا حددرجہ افسوس ہے کہ ہم بھی بروقت عیادت کو نہیں پہنچ سکے ۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کی عیادت

پڑھیں:

جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-08-30

متعلقہ مضامین

  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • کمیٹیاں بلدیاتی اداروں پر عوام کا دباؤ بڑھائیں گی‘ وجیہہ حسن
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں
  • جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمار اشد نسیم سکرنڈ میں جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کر رہے ہیں
  • جماعتِ اسلامی کی ٹیم اختیار سے بڑھ کر کام کررہی ہے‘فرحان بیگ
  •  سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا، میئر کراچی