پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی، آفاق احمد کی ایماء پر کنٹینر نذر آتش کیا گیا، کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ ملزمان نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ آفاق احمد سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے آفاق احمد ودیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے اگلی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔

آفاق احمد و دیگر پر 21 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی۔ آفاق احمد کی ایماء پر کنٹینر نذر آتش کیا گیا، کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ ملزمان نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔ آفاق احمد و دیگر ملزمان کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ آفاق احمد مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آفاق احمد و دیگر آفاق احمد نے

پڑھیں:

لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-9
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • سانحہ9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • چینی کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی، انتظامیہ دفاتر تک محدود
  • حیدرآباد: اینٹوں کے بھٹے کے لیے پرانے کپڑوں کو جلانے کے لیے لے جایاجارہاہے
  • کراچی: بارودی مواد کے مقدمے کے ملزمان کی رہائی کا حکم
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے کا اہلکار جاں بحق
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • ترکیہ: آتشزدگی سے ہلاکتوں کے مقدمے میں ہوٹل کے مالک کو عمر قید
  • پاکستانی کسانوں کا جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمے کا اعلان