فوجی فرٹیلائزرز سمیت 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ کیوں دیا گیا؟چیئرمین ایف بی آر کا جواب
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے کے سوال پر جواب دیدیا۔
راشد لنگڑیال سے فوجی فرٹیلائزرز، شفا اسپتال اور بار کونسلز سمیت 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے سے متعلق سوال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غیر منافع بخش اداروں پر ٹیکس نہیں لگائے جاتے، کوئی بھی ادارہ کمشنر کو خط لکھ کر اپنے غیر منافع بخش ہونے کا ثبوت دے کر ٹیکس سے مستثنیٰ ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
اشرف خان: نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 17 ستمبر 2025 سے مؤثر ہوگا۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نئی شرحوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع میں 6 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ شرح 10.6 فیصد سے بڑھا کر 10.42 فیصد کر دی گئی ہے۔ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کر دیا گیا ہے، یعنی 42 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
اس کے برعکس، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، اور نئی شرح 11.54 فیصد سے کم ہو کر 11.42 فیصد ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں حالیہ مانیٹری پالیسی کے تناظر میں کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل سیونگز کو ملک کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ قرار دیا جاتا ہے، جہاں عوام کی جانب سے اب تک 3400 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔
کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری