مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاہور: مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق منسٹریل کمیٹی نے پنجاب بجٹ سے متعلق سفارشات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پیش کر دی ہیں. وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانےکی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے دس مرلے اور اس سے اوپر کے گھروں پر مزید 2 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد کی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی تجویز مسترد کر دی وزیر اعلی مریم نواز
پڑھیں:
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پورے پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا۔ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں اس سنگین بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے، کینسر وہ خاموش قاتل ہے جو اکثر دیر سے تشخیص ہوتا ہے اور ہزاروں جانیں نگل لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی، گٹکا، پان، شراب اور ناقص طرزِ زندگی کینسر کے بنیادی اسباب ہیں، الحمدللہ، پاکستان کا پہلا “نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر”تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر جلد ہی نا صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر میں کسی بھی سٹیج کے کینسر پیشنٹ کو انکار نہیں کیا جائے گا۔