وزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
وزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے دو طرفہ ملاقات ہوگی، پاک امارات قیادت کی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ : ملٹری پنشن کی مد میں 66 ارب، سویلین پنشن کے بجٹ میں 9 ارب روپے کا اضافہ بجٹ : ملٹری پنشن کی مد میں 66 ارب، سویلین پنشن کے بجٹ میں 9 ارب روپے کا اضافہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ، وزرا اور پارلیمنٹیرینز کی بھاری بھرکم تنخواہوں پر وزیر خزانہ کا کیا موقف ہے؟ عیدالاضحی ،سی ڈی اے ورکرز کے اعزاز میں تقریب،وزیر داخلہ کی شرکت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ امن کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، بلاول بھٹو پاکستان اہم ترین شراکت دار،تعلقات بھارت سے مشروط نہیں ہیں،امریکی فوجی سربراہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کل متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
غزہ میں بھوک سے مزید 6 افراد شہید، متحدہ عرب امارات اور اردن نے امداد کی فضائی ترسیل شروع کردی
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اردن نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فضائی ترسیل کا ایک نیا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق شمالی غزہ میں ایئر ڈراپ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ہوائی جہازوں کی مدد سے علاقے میں راشن اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا پھینکی جارہی ہیں۔
دوسری طرف اسرائیل نے عالمی برادری کے دباؤ کے تحت بالآخر اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے بعض علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کرے گا تاکہ امداد کی راہ ہموار ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کی فضائی راستے سے غزہ میں 30 ٹن خوراک و دیگر امدادی اشیا کی فراہمی
دوسری جانب مغربی ممالک اور امدادی ادارے خبردار کر رہے ہیں کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر قحط تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسرائیل پر جنگ بندی اور امداد کی فراہمی میں رکاؤٹ نہ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں جس کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 133 ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اردن امداد بھوک غزہ متحدہ عرب امارات