وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی بجٹ کو بھونڈا کہہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی بجٹ کو بھونڈا کہہ دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب ہمارا صبر جواب دے گیا، اب تحریک شروع ہوگئی، سڑکوں پر آئیں گئے، بھونڈا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔یہ بات انہوںنے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہمارا لیڈر ہے، کسی دوسرے کی بات سننے کی ضرورت نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کے لیے امریکا میں احتجاج کرنے والوں کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔او رکہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں، جو بھی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھا رہا ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں، جہاں بھی احتجاج ہوا ہم ساتھ دیں گے، بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں اوروہ قوم کے لیے لڑرہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر مارشل لا ہے، عدالتوں میں ڈرامہ ہو رہا ہے، جج چھٹی پر چلے جاتے ہیں، ہم کب تک تماشہ دیکھیں؟ احتجاج میں کبھی ہتھیار ساتھ نہیں لائے لیکن اب لائیں گے اور گولی کا جواب گولی سے دیں گے، احتجاج میں گولی چلی تو اس بار ہماری گولیاں بھی چلیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔خیبرپخونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی جس کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروادی گئی ہے۔کے پی سے منتخب ہونے والے مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن جمع کروائی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔واضح رہیکہ سینیٹ کی حالیہ نشستوں پر الیکشن میں مراد سعید بھی کامیاب ہوئے ہیں لیکن وہ طویل عرصے سے روپوش ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازع قانون پر شدید احتجاج، کانگریس کا انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ بھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازع قانون پر شدید احتجاج، کانگریس کا انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ راولپنڈی:غیرت کے نام پر قتل 17 سالہ لڑکی کی قبرکشائی کا حکم،والدین،بہن بھائی اور سسر قتل میں شامل عمران خان کی 9مقدمات میں ضمات مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا 28 جولائی سے آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ چھبیس نومبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا حکم چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم