چین : کالج میں داخلوں کے دوران اے آئی چیٹ بوٹس بند
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ملک گیر سطح پر مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس اور ان کے مختلف فیچرز عارضی طور پر بند کر دیے گئے ۔ یہ اقدام گاؤکاؤکے دوران کیا گیا ہے، جو کہ چین کا سب سے اہم تعلیمی داخلہ امتحان ہے۔ اس امتحان میں لاکھوں طلبہ شرکت کرتے ہیں تاکہ ملک کی اعلیٰ جامعات میں داخلہ حاصل کر سکیں۔ چینی حکام کو خدشہ ہے کہ اے آئی ٹولز کے ذریعے نقل کا امکان تھا،جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف سی بلوچستان نارتھ کی امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی میجر جنرل عابد مظہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا افسران سے تعارف کرایا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے ایف سی بلوچستان نارتھ کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جبکہ شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے فورس کی تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارے بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے، ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اس فورس کے افسروں اور جوانوں نے شجاعت کی تاریخ رقم کی ہے، فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔