وفاقی حکومت بار بار کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے: مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بار بار کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے، کراچی کو نظر انداز کریں گے تو مسائل تو ہوں گے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی دارالحکومت ہے، کراچی کو نظر انداز کریں گے تو مسائل تو ہوں گے۔
میئر کراچی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر معاونت کرنی چاہیے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ کراچی قومی خزانے کی معاونت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کو اس مطالبے پر مثبت انداز میں ردعمل دینا چاہیے، کے فور منصوبے کےلیے واپڈا 40 ارب روپے مانگ رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کےفور کےلیے 10 فیصد سے بھی کم بجٹ میں رقم الاٹ کی گئی ہے۔
میئر کراچی نے سوال اٹھایا کہ کیا کم رقم الاٹ کرنے سے کے فور منصوبہ مکمل ہوسکے گا؟
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بظاہر تو وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی نظر آتی ہے، امید ہے کہ وزیرِاعظم سنجیدگی سےاس معاملے کا نوٹس لیں گے اور ہمارے جائز مطالبے کو پورا کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی کو نظر انداز میئر کراچی مرتضی وفاقی حکومت کہا ہے کہ کریں گے وہاب نے نے کہا
پڑھیں:
حکومت کا شوگر مل اسٹاکس کی کڑی نگرانی کا اعلان
حکومت نے تمام شوگر ملز کے اسٹاکس کی کڑی نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس مقصد کے لیے ہر شوگر مل پر سرکاری افسران تعینات کیے جائیں گے تاکہ چینی کے اسٹاک کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا سکے۔
وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی صدارت میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور چاروں صوبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کے بعد ہوا۔
رانا تنویر نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں استحکام اور وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، معاہدوں کی خلاف ورزی یا لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم صنعت کے ساتھ مل کر جائز مسائل کو بھی حل کریں گے۔