خواجہ آصف کا سپیکر ، چیئرمین کی تنخواہوں کامعاملہ اسمبلی میں اٹھانے کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس نہ ہو ا تو اسمبلی فلور پر بھی یہ بات کروں گا۔میڈیاسے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ جب آپ معزز سیٹ پر بیٹھے ہوں تواس قسم کی حرکتیں میں نہیں سمجھتا کہ مناسب بات ہے،میں اس بات سے بہت ڈسٹرب ہوں کہ آپ کا 21 لاکھ روپے کا پیکج ہو جائے،یہ قوم کے پیسے ہیں،میں کسی ذات پہ حملہ نہیں کر رہا، ایک امیج کی بات کر رہا ہوں، آج جو بھی میری عزت ہے وہ اس اسمبلی نے اور سیالکوٹ کے عوام نے دی ہوئی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں2016 سے 2025 تک 29 فیصد سالانہ اوسط اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (PILDAT) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ نے ایک تشویشناک حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2016 سے 2025 تک اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اوسط سالانہ اضافہ 29 فیصد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016سے 2025تک مہنگائی کی شرح میں 11فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا ، اراکین قومی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں 12فیصد جبکہ سپیکر اور چیئر مین سینٹ کی تنخواہ اور مراعات میں 29فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا۔
ہماری دعائیں احمد آباد طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
یہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب ملک شدید معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔ عوامی حلقے اور معاشی ماہرین اس حد سے بڑھے ہوئے اضافے کو "غیر منصفانہ" اور "عوام سے لاتعلقی کا ثبوت" قرار دے رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب عام شہری بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہیں، ایوانِ بالا کی قیادت کو اس قدر بھاری اضافے دینا جمہوری اصولوں اور مساوات کی نفی ہے۔
مزید :