مرحومین کے کوٹہ پر رکھے گئے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے، کابینہ ڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کابینہ ڈویژن کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکموں مرحومین کے کوٹہ پر رکھے گئے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے، مراسلے کے مطابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ رہ جانے والے ملازمین کو ون ٹائم مستقل کر کے آگاہ کیا جائے۔
مراسلے کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزارت دفاع سمیت تمام وزارتوں اور ذیلی محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا۔
وزیراعظم نے سرکاری محکموں میں مرحومین کے کوٹہ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کی احکامات جاری کر دیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیکڑوں ملازمین تاحال مستقل نہیں ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق 2012 سے اب تک سی اے اے اور پی اے اے مرحومین کوٹہ پر بھرتی ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مرحومین کے کوٹہ پر پی اے اے کے 425 اور سی اے اے کے 22 ملازمین کو وزیراعظم کے احکامات کے باوجود مستقل نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر مستقل ہونے سے رہ جانے والے ملازمین کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مرحومین کے کوٹہ پر ذرائع کے مطابق ملازمین کو
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔