راولپنڈی کے نجی سیلون میں 5 لڑکیاں پُراسرار طور پر بے ہوش ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
خواجہ کارپوریشن چوک پر واقع نجی سیلون میں پُراسرار طور پر بے ہوش ہونے والی پانچوں لڑکیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہوش آگیا، لڑکیوں کی بے ہوشی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اسلام ٹائمز۔ خواجہ کارپوریشن چوک پر واقع نجی سیلون میں 5 لڑکیاں پُراسرار طور پر بے ہوش ہو گئیں۔ لڑکیوں کی بے ہوشی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکیوں کو ہوش آ گیا، ذرائع کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بے ہوش
پڑھیں:
غزہ میں غذائی قلت سے ہونے والی اموات ظلم ہے، صدر اوباما
سابق امریکی صدرباراک اوباما نے کہا کہ امداد کو غزہ کے لوگوں تک پہنچنے کی اجازت دی جانی چاہیے، عام شہریوں سے خوراک اور پانی دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے غذائی قلت سے ہونے والی اموات کو ظلم قرار دے دیا۔ سابق امریکی صدرباراک اوباما نے کہا کہ امداد کو غزہ کے لوگوں تک پہنچنے کی اجازت دی جانی چاہیے، عام شہریوں سے خوراک اور پانی دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ باراک اوباما نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں بھوک کے بحران کی اطلاعات فوری اقدامات کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔ امریکا کے سابق صدر کا کہنا تھا غزہ کے بحران کے دیرپا حل میں تمام یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے۔
دوسری جانب بین الاقوامی امدادی تنظم آکسفیم نے کہا کہ چند ٹرکوں کی امداد مہینوں سے غزہ پر جان بوجھ کر مسلط کی گئی بھوک کا ازالہ نہیں کر سکتی۔ آکسفیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی انسانی امداد میں معمولی نرمی مہینوں کی مکمل پابندیوں سے ہوئے نقصان کا مداوا نہیں کر سکتی، مکمل، بلا رکاوٹ اور محفوظ امداد کی فراہمی کے لیے غزہ کی تمام کراسنگ فوری طور پر کھولی جائیں۔ بین الاقوامی فلاحی تنظیم نے کہا کہ مستقل جنگ بندی سے کم کسی بھی اقدام سے غزہ کا اصل مسئلہ حل نہیں ہو گا۔