پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پچیس ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکرگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار آج کاروبار کے آغاز پر ایک لاکھ پچیس ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں1138پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ہنڈرڈ انڈیکس گزشتہ کاروباری روز 124,352پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم آج صبح ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی یہ 125,490 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔تجارتی اور کاروباری برادری کا خیال ہے کہ اس رجحان کے نتیجے میں قومی معیشت مستحکم ہوگی۔ملک میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
اشتہار
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔