اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدا ہی میں 1233 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وفاقی بجٹ کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت توقعات کے باعث مارکیٹ زبردست تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بدھ کے روز کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 2328 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس پر ہوا تھا، جو مارکیٹ کی اب تک کی بلند ترین سطح تھی، تاہم جمعرات کے روز بھی مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدا ہی میں 1233 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں تیزی کا رجحان مستحکم رہا اور 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1675 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، جس کے ساتھ ہی مارکیٹ نے ایک لاکھ 26 ہزار 028 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلندی عبور کرلی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی ایک لاکھ کے ساتھ
پڑھیں:
محکمۂ لائیو اسٹاک کے پی کی آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف
—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے محکمۂ لائیو اسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پشاور سے آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرکاری گاڑیاں منصوبوں کے لیے خریدی گئی تھیں، 2007ء سے 2021ء تک لائیو اسٹاک پروجیکٹس کے لیے 200 سے زائد گاڑیاں خریدی گئی تھیں۔
دستاویز کے مطابق آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، محکمۂ ایکسائز کا کہنا ہے کہ 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو اسٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں، رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔
آڈٹ رپورٹ میں محکمۂ لائیو اسٹاک کی گاڑیوں کا پتہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
صوبائی وزیرِ لائیو اسٹاک فضل حکیم نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا ہے کہ گاڑیوں کی ریکوری کے لیے لیٹرز جاری کر دیے گئے ہیں، سیکریٹری لائیو اسٹاک کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔