مودی کا جنگی جنون، 30 ہزار کروڑ کے دفاعی نظام کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزارت دفاع نے تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کے دفاعی نظام کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ائیر میزائل سسٹم کیو آر ایس اے ایم کی خریداری کی تجویز منظوری کے لیے پیش کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بھارتی فوج کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق QRSAM دفاعی نظام کی رینج 30 کلومیٹر تک ہے اور یہ 360 ڈگری ریڈار کوریج فراہم کرتا ہے۔ یہ موبائل نظام 24 گھنٹے آپریشنل رہ سکتا ہے اور ڈرونز، ایئرکرافٹ اور کروز میزائلز کے خلاف مؤثر ہے۔ اس منصوبے میں ڈی آر ڈی او، بی ای ایل اور بی ڈی ایل کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔ دفاعی نظام کے حصول کی منظوری ثابت کرتی ہے کہ بھارتی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارت کی بڑے پیمانے پر اسلحے کی خریداری خطے کے امن کے لیے بڑاخطرہ ہے۔حکومت پاکستان اس بات کو واضع کر چکی ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان اپنے دفاع میں بھر پور جوابی وار کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دفاعی نظام
پڑھیں:
اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل کو دھمکانے کی کوشش کی تو اسرائیل تہران پر پھر حملے کرے گا، اور اس بار نشانہ خود خامنہ ای ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ کے 40 دن بعد، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے قوم کے لیے نئے اہداف کا اعلان کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نے رامون ایئربیس کے دورے کے دوران کہاکہ وہ ایرانی قیادت کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خامنہ ای نے اسرائیل کو دھمکانا بند نہ کیا تو اسرائیلی افواج کے طویل ہاتھ ایک بار پھر تہران تک پہنچیں گے اور اس بار شدت پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔
اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ کے اختتام کے قریباً ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران بھی اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے سخت بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ جنگ کے دوران انہوں نے خامنہ ای کو اسرائیل کا براہِ راست دشمن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خامنہ ای اسرائیل کی تباہی کو اپنا مقصد سمجھتے ہیں، اور وہ ذاتی طور پر حملوں کے احکامات دیتے ہیں، اس لیے انہیں مزید دنیا میں موجود نہیں رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا ’اہم امریکی مراکز ‘ تک رسائی کا دعویٰ، خامنہ ای کی امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی
تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی قیادت کی حالیہ دھمکیاں خطے میں ایک بار پھر کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل ایران کشیدگی اسرائیلی وزیر دفاع آیت اللہ خامنہ ای ایران ایرانی سپریم لیڈر تہران دھمکی وی نیوز